Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » » 4 فٹ کا فاصلہ

حکایت ہے کہ ایک شخص پہاڑ پہ چڑھ رہا تھا. جب رات ہوگی تو سردی بھی بڑھنے لگی. اسے راستہ نظر آنے میں مشکل ہو رہی تھی. اتنے میں اس کا پاؤں پھسلا اور وہ بل کھاتا ہوا نیچے گرنے لگا. نیچے آتے ہوئے اس کے ہاتھ میں ایک رسی آ گئی. اس نے رسی کو مضبوطی سے پکڑ لیا. اندھیرے اور دھند کی وجہ سے اسے نیچے کچھ نظر نہیں آ رہا تھا کہ وہ کتنی بلندی پہ ہے۔ اس نے اپنے خدا کو آواز دی کہ مجھے بچا لو۔ آواز آئی رسی چھوڑ دو تم بچ جاؤ گے۔ اسے شک ہوا کہ یہ خدا کی آواز نہیں ہو سکتی بھلا خدا مجھے کیوں نیچے گرائے گا۔  اس نے دوبارہ آواز دی مجھے بچا لو. دوبارہ آواز آئی رسی چھوڑ دو تم بچ جاؤ گے۔ اب اسے یقین ہوگیا کہ یہ خدا کی آواز نہیں ہے۔ رسی کو تھامے میں کافی دیر ہوگئی تھی اور وہ تھک چکا تھا۔ اس نے اپنے آپ کو رسی سے باندھ لیا۔ سخت سردی کی وجہ سے اس کا جسم جم گیا تھا.

 صبح لوگوں نے ایک عجیب منظر دیکھا. اس کی لاش رسی سے بندھی ہوئی تھی اور حیرت کی بات یہ تھی کہ اس کی لاش میں اور نیچے زمین میں "صرف 4 فٹ کا فاصلہ تھا" ۔

اگر وہ بات مان لیتا اور رسی چھوڑ دیتا تو وہ چار فٹ سے آسانی سے بچ سکتا تھا۔ 

آپ کی لائف میں جو بھی مسئلہ ہے آپ دیکھیں کہ اس کے بارے میں خدا کا کیا حکم ہے۔ چاہے آپ کو بظاہر اس کا حل نظر نہ آ رہا ہوں لیکن یقین کریں کہ آپ کے مسئلے میں اور اس کے حل میں صرف چار فٹ کا ہی فرق ہے۔ اگر آپ کسی کو چھوڑنا چاہتے ہیں یا کسی کو اپنانا چاہتے ہیں تو اللہ کے حکم کے مطابق آگے بڑھیے یقین کیجئے کہ صرف چار فٹ کا ہی فاصلہ ہے۔


پاک اردو ٹیوب TAHIR

ہ۔TAHIR SHAHZAD, URDU BLOGGER PAGE ADMIN۔
«
Next
جدید تر اشاعت
»
Previous
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں