ایک نوجوان لڑکے کی خواہش تھی کہ وہ اپنے بوڑھے ماں باپ کو کسی مہنگے ہوٹل میں کھانا کھلائے ماں باپ تو نہیں چاہتے تھے لیکن اپنے بیٹے کے ضد کرنے پر وہ راضی ہوگئے پھر ایک دن اُس نوجوان لڑکے نے شہر کے ایک مہنگے ہوٹل میں لنچ کرنے کا پروگرام بنایا اور پھر اپنے والدین کو لےکر اُس ہوٹل میں داخل ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔ تو وہاں موجود امیر لوگوں نے سر سے پیر تک اُن تینوں کو یوں عجیب و غریب نظروں سے دیکھا جیسے وہ غلطی سے وہاں آ گئے ہو کھانا کھانے کیلئے بیٹا اپنے دونوں ماں باپ کے درمیان بیٹھ گیا۔۔۔۔۔۔۔وہ ایک نوالہ اپنی ضیعفہ ماں کے منہ میں ڈالتا اور دوسرا نوالہ بوڑھے باپ کے منہ میں بوڑھے والد کو ریشے کی بیماری تھی اسی وجہ سے کھانے کے دوران اُن کا چہرہ ہل جاتا اور روٹی اور سالن کے ذرّے والد کے چہرے اور کپڑوں پر گر جاتے۔۔۔۔۔۔۔والدہ کو دونوں آنکھوں سے کم دکھائی دیتا تھا وہ جیسے ہی ماں کے چہرے کے پاس نوالہ لے جاتا تو نظر کی کمی کے باعث وہ انجانے میں ادھر اُدھر دیکھتی اور پھر اِس طرح اُن کے بھی منہ اور کپڑوں پر کھانے کے داغ پڑ گئے۔۔۔۔۔۔۔اِردگرد بیٹھے لوگ جو پہلے ہی انہیں حقیر نگاہوں سے دیکھ رہے تھے وہ اور بھی منہ چڑانے لگے کہ کھانا کھانے کی تمیز نہیں ہے اور اتنے مہنگے ہوٹل میں آ جاتے ہیں بیٹا اپنے ماں باپ کی بیماری اور مجبوری پر آنکھوں میں آنسو چھپائے چہرے پر مسکراہٹ سجائے اِردگر کے ماحول کو نظرانداز کرتا رہا ایک عبادت سمجھ کر انہیں کھانا کھلاتا رہا۔۔۔۔۔۔۔کھانے کے بعد وہ ماں باپ کو بڑی عزت و احترام سے واش بیسن کے پاس لے گیا وہاں اپنے ہاتھوں سے اُن کے چہرے صاف کیے کپڑوں پر پڑے داغ دھوئے اور جب وہ انہیں سہارا دیتے ہوئے باہر کی جانب جانے لگا تو پیچھے سے ہوٹل کے مینجر نے آواز دے کر کہا۔۔۔۔۔۔۔ بیٹا تم ہم سب کیلئے ایک بہت قیمتی چیز یہاں چھوڑے جا رہے ہو اُس نوجوان لڑکے نے حیرانگی سے پوچھا کیسی چیز؟ مینجر اپنی عینک اُتار کر آنسو پونچھتے ہوئے کہا نوجوان بچوں کیلئے سبق اور بوڑھے ماں باپ کیلئے ایک امید۔
نئی اپڈیٹس
اس تحریر کو اس موضوع کے تحت شائع کیا گیا: نصیحت آموز واقعیات و حکایات
پاک اردو ٹیوب TAHIR
ہ۔TAHIR SHAHZAD, URDU BLOGGER PAGE ADMIN۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
مشہور تحاریر
-
ایمیزون کے جنگلات ، جو دنیا کے سب سے بڑے بارش والے جنگلات (Rainforest) ہیں، قدرت کا حیرت انگیز شاہکار ہیں۔ یہ جنگلات دنیا کے ماحول کے لیے ...
-
مسلمان سائنسدانوں کی خدمات دنیا کی تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھی گئی ہیں۔ انہوں نے مختلف علوم میں انقلابی تحقیقات کیں اور علم کی دنیا کو ا...
-
قیامت کے دن ہر انسان کے گناہوں پر آٹھ گواہ پیش ہوں گے۔ پہلا گواہ: جس جگہ بندے نے گناہ کیا ہو گا،وہ جگہ وہ زمین کا ٹکرا قیامت کے دن اس کے ...
مشہور تحاریر
-
ایمیزون کے جنگلات ، جو دنیا کے سب سے بڑے بارش والے جنگلات (Rainforest) ہیں، قدرت کا حیرت انگیز شاہکار ہیں۔ یہ جنگلات دنیا کے ماحول کے لیے ...
-
مسلمان سائنسدانوں کی خدمات دنیا کی تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھی گئی ہیں۔ انہوں نے مختلف علوم میں انقلابی تحقیقات کیں اور علم کی دنیا کو ا...
-
قیامت کے دن ہر انسان کے گناہوں پر آٹھ گواہ پیش ہوں گے۔ پہلا گواہ: جس جگہ بندے نے گناہ کیا ہو گا،وہ جگہ وہ زمین کا ٹکرا قیامت کے دن اس کے ...
-
زندگی کے بارے میں چند اشعار پیش ہیں: --- زندگی خواب ہے، خوابوں میں حقیقت کی طرح چلتے رہنا ہے مگر منزل ہے کس سمت کی طرح --- زندگی درد ...
-
قافلہ ابھی شہر سے تھوڑا پیچھے تھا کہ موسلا دھار بارش شروع ہوگئی اونٹوں پر لدا ہوا سامان تجارت جو کہ کھجوروں اور اناج پر مشتمل تھا بھیگنے لگا...
-
حکایت ہے کہ ایک شخص پہاڑ پہ چڑھ رہا تھا. جب رات ہوگی تو سردی بھی بڑھنے لگی. اسے راستہ نظر آنے میں مشکل ہو رہی تھی. اتنے میں اس کا پاؤں پھسلا...
-
سلطان محمود غزنوی رحمتہ اللہ علیہ کے پاس ایران کا بادشاہ اپنے سفیر کیساتھ ملاقات کے لۓ آیا ھوا تھا دن سارا سلطنت کے امور پر تبادلہ خیال می...
-
ایک نوجوان لڑکے کی خواہش تھی کہ وہ اپنے بوڑھے ماں باپ کو کسی مہنگے ہوٹل میں کھانا کھلائے ماں باپ تو نہیں چاہتے تھے لیکن اپنے بیٹے کے ضد کرنے...
-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آدمی جب اپنے گھر سے مسجد کے لیے نکلتا ہے اور قدم اٹھاتا ہے تو ...
-
قرآن پاک میں ارشاد گرامی ہوتا ہے۔ سورہ بقرہ آیت 259 کیا تم نے اس شخص کو نہ دیکھا جس کا ایک بستی پر گزر ہوا اور وہ بستی اپنی چھتوں کے بل گر...
کوئی تبصرے نہیں: