Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » » » » گناہوں پر آٹھ گواہ

 


قیامت کے دن ہر انسان کے گناہوں پر آٹھ گواہ پیش ہوں گے۔


پہلا گواہ: جس جگہ بندے نے گناہ کیا ہو گا،وہ جگہ وہ زمین کا ٹکرا قیامت کے دن اس کے خلاف گواہی دے گا۔۔!!سورۃ الزلزال آیت نمبر(5،6)


دوسرا گواہ: وہ دن بھی گواہی دے گا جس دن بندے نے گناہ کیا ہو گا۔(سورۃالبروج آیت نمبر 3)


تیسرا گواہ:قیامت کے دن ان کی زبان گواہی دے گی۔(سورۃ النور آیت نمبر 24)


چوتھا گواہ:انسان کے جسم کے باقی اعضاء ہاتھ پاؤں یہ بھی گواہی دیں گے۔(سورۃ یٰسین آیت نمبر 25)


پانچواں گواہ: دو فرشتے جو تم پر نگران مقرر ہیں جو معزز ہیں،لکھنے والے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو وہ جانتے ہیں۔(سورۃ الانفطار آیت نمبر12)


چھٹا گواہ:وہ نامہ اعمال جو فرشتے لکھ رہے ہیں تو زبان بھی گواہی دے گی اور نامہ اعمال بھی دیکھائے جائیں گے۔(سورۃ الکہف :آیت نمبر 49)


ساتواں گواہ:آپ ﷺ بھی گواہ ہوں گے، اللہ رب العزت آپ ﷺ سے بھی گواہی مانگیں گے۔(سورۃ النساء آیت نمبر 41)


آٹھواں گواہ:اللہ رب العزت قرآن میں فرماتے ہیں،جو تم گناہ کرتے ہو،ہم قیامت کے دن اس پر گواہ ہوں گے۔(سورۃ یونس آیت نمبر 61)


ہمارے گناہوں پر اللہ خود گواہ ہوگا (اللہ اللہ) کیا عالم ہوگا،


یا اللہ ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطافرما آمين

پاک اردو ٹیوب TAHIR

ہ۔TAHIR SHAHZAD, URDU BLOGGER PAGE ADMIN۔
«
Next
جدید تر اشاعت
»
Previous
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں