Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » انسےزندگیکےآدابسیکھلو

 


نئی صدی کی پہلی پیڑی جوان ہو چکی ہے اور پچھلی صدی کے آخری لوگ جانے کی تیاری کر رہے ہیں

تقریباً اپنی نسل کے یہ آخری لوگ ہے


ان کی سوچ، ان کے خدشات، ان کا مخصوص لباس جلد ناپید ہو جائے گا


ان سے گزشتہ صدی کے سارے راز جان لو. 

خوشیاں کیسے منائی جاتی ہیں، 

غموں میں شریک کیسے ہوا جاتا ہے ان سے سیکھو. 


اُن لوگوں کے دکھ درد، جن کو آپ جانتے بھی نہ ہوں کیونکر شریک ہوا جائے یہ نسل بہت اچھے سے جانتی ہے. 


نئی نسل صرف اس چیز کو ترک کرنے کا نقصان ہی گِن لے تو بہت ہے. 


ہم لاکھ دعویٰ کریں مگر صحیح معنوں میں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دو جنریشنز کا فاصلہ ماپا ہے. 

صرف یہ وہ لوگ ہیں جو آپ کو خالص اور ملاوٹ شدہ کسی بھی شئے کا فرق بتا سکتے ہیں 


چاہے وہ رشتے ہوں، پرانا دور ہو یا نئے دور کی پھیلی ٹیکنالوجی کا ذائقہ. 


یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بلیک اینڈ وائٹ آنکھوں سے رنگین دنیا دیکھی

ہم آس پاس دیکھیں تو

یہ کسی کم ہوتی نسل کے پرندوں کی طرح ہم میں سے رخصت ہوئے جاتے ہیں یہ جا رہے ہیں. 


یہ آخری لوگ ہیں 

یہ جا رہے ہیں

ان سے زندگی کے آداب سیکھ لو 


پاک اردو ٹیوب TAHIR

ہ۔TAHIR SHAHZAD, URDU BLOGGER PAGE ADMIN۔
«
Next
جدید تر اشاعت
»
Previous
This is the last post.

کوئی تبصرے نہیں:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں